اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ایرانی فورس نے چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا اسلحہ بھی ضبط کر لیا ہے۔
جنرل عزیز اللہ ملکی نے آج صبح نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے ہرمزگان کے مشرقی علاقے میں داعشی عناصر کی موجودگی کی خبر ملتے ہی ایرانی فورس نے فورا اقدام کیا اور دھشتگردوں کو کہیں ناجائز اور خطرناک کاروائی کرنے سے قبل ہی ہلاک کر دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مسلح افراد کا تعلق داعش ٹولے سے تھا اور ان کی ہلاکت کے بعد کچھ اسلحہ بھی ان سے برآمد کیا گیا۔
انہوں نے دھشتگردوں کی شناخت کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا کہ دو دھشتگردوں کے شناختی کارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق ایران سے نہیں ہے جبکہ دوسرے دو کی تاہم شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ ملک کی تمام خفیہ ایجنسیاں فعال ہیں اور دھشتگردوں کا مکمل طور پر صفایا کر کے سکون کی سانس لیں گی۔


